خیبرپختونخوا: عام انتخابات کی تیاریاں شروع، 5 ہزار خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار

Nov 07, 2023 | 08:31:AM
خیبرپختونخوا: عام انتخابات کی تیاریاں شروع، 5 ہزار خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع، 5 ہزار خواتین اساتذہ کی لسٹ بھی تیار، ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کےلئے تیاریاں شروع ہو گئیں، انتخابات میں ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ بھی تیار کر لی گئی، محکمہ تعلیم نے سٹاف تیار کرنے کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کوایک اور قلمدان مل گیا

ایجوکیشن افسران کو ارسال کئے گئے مراسلے کے مطابق عام انتخابات عنقریب منعقد کئے جائیں گے، شہر کے چاروں ٹاؤنز کے سکولوں کی اساتذہ کی لسٹ تیار ہے، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئی کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کردیں اور تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو 2 دن میں ارسال کریں۔