بحرین میں ایرانی حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے والے 14 افراد کو سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بحرین میں ایران کے حکام کے ساتھ مشتبہ تعلقات رکھنے اور بحرین کی ریاستی سلامتی کو متاثر کرنے والے 14 افراد کو سزائیں دے دی گئیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ کنے بتایا ہے کہ 14 افراد پر ریاست کے دفاعی راز افشا کرنے، اہم فوجی اور سول تنصیبات کی نگرانی اور تصاویر لینے، اور ایرانی حملوں کے دوران توڑ پھوڑ اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ بعض افراد کو 3 سال قید اور جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو جرم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
بحرینی حکام کے مطابق بعض مشتبہ افراد کے ایرانی پاسداران انقلاب سے روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایران اور امریکہ ،اسرائیل کی حالیہ جنگ میں بحرین بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹص کے مطابق رپورٹ کے مطابق، مارچ 2026ء کے اوائل تک ایرانی حملوں کے نتیجے میں دو یا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک مراکشی کنٹریکٹر اور ایک ایشیائی شہری شامل ہیں۔ 50 سے زائد شہری ایران سے کئے گئے حملوں میں زخمی ہوئے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں میں بحرین کے دارالحکومت منامہ اور اس کے نواحی علاقوں، خاص طور پر جفیر (جہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا مقیم ہے) میں رہائشی عمارات، صنعتی تنصیبات، اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا۔ تیل کی تنصیبات میں'بیپکو' (BAPCO) کے تیل کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا جس سے آگ لگ گئی۔
بحرین ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ایران سے "مکمل معاوضے" کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ایران سے تعلقات رکھنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں
بحرین نے ایران کے حملوں کی حمایت اور معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔
کلیدی گرفتاریاں
آج7 مئی کو 14 افراد کو سزائیں ہونےکے متعلق خبریں سامنے آنے سے پہلے بھی بحرین میں ایران کے حکام کے لئے کام کرنے کے الزام میں کئی افراد کو سزائیں دیئے جانے کی خبریں سامنے آئیں۔
مارچ 2026ء کے وسط میں، بحرین نے ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) کو حساس معلومات فراہم کرنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا۔
اس سے پہلے مارچ کے اوائل میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کے الزام میں 4 سے 5 پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان افراد پر جاسوسی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ اس کے علاوہ اسی نوعیت کے مقدمات (ایرانی حکام سے روابط) میں دو افغان شہریوں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ بحرین نے ایرانی حملوں کے متعلق مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی کا اسحاق ڈار کو فون، ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال