آر ڈی اے کے  2.3 ارب روپے میگا کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

May 07, 2026 | 20:02:PM
 آر ڈی اے کے  2.3 ارب روپے میگا کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)   احتساب عدالت نے آر ڈی اے کے  2.3 ارب روپے میگا کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ۔ 

خصوصی احتساب عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے بھائی اور شریک ملزم محمد جمال کی بعد از گرفتاری ضمانت آج سماعت کے بعد  خارج کردی۔

احتساب عدالت کے  جج اعجاز علی نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ   ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہ یں۔ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔   نیب کی تحقیقات میں 1 ارب 94 کروڑ روپے جعلی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

عدالےت نے قرار دیا کہ  ملزم پر بوگس سی ڈی آرز کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔  39 کروڑ 72 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے ذاتی کمپنی میں منتقل کیے گئے۔  

نیب کے مطابق رقوم ADDED نامی پرائیویٹ کمپنی کو منتقل کی گئیں۔ اس  ملزم پر لگژری گھر خریدنے، زرعی اراضی اور قیمتی گاڑی خریدنے کا الزام ہے۔  گوجرخان اور سوہاوہ میں زرعی اراضی خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔   ٹویوٹا فارچونر گاڑی نمبر TAJ-313 بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ  ملزم کا فعل اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جرم ہے۔ 

ملزم محمد جمال نے درخواست میں  اس مقدمہ میں کسی بنیاد کے بغیر  ملوث کیے جانے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔  ملزم کا مؤقف تھا کہ   7 ماہ سے زیر حراست ہونے کے باوجود نیب ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔

عدالت نے ملزم کے  دلائل مسترد کرتے ہوئے  اس کی ضمانت کی درخواست  خارج کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مفاہمت طے پا گئی, آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان 

 کیس کے مرکزی ملزم راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے  ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج کا مقدمہ کی تفتیش کے دوران  انتقال ہو گیا ہے۔ ملزم جمال مرکزی ملزم کا بھائی ہے۔ 

میگا کرپشن کیس میں آر ڈی اے  کے کئی افسروں  سمیت 20 سے زائد ملزم نامزد ہیں۔