تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئےآسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی

May 07, 2026 | 09:36:AM
 تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئےآسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز, روزینہ علی)پاکستان کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکھیلنے کیلئےآسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا،سیریزکاپہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے، ٹاس 4 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی میں اضافہ، سندھ پنک گیمز ملتوی
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی،آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا،آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔