گرمی میں اضافہ، سندھ پنک گیمز ملتوی

May 07, 2026 | 08:39:AM
گرمی میں اضافہ، سندھ پنک گیمز ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے اعلان کے ایک دن بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔ 

سندھ پنک گیمز 8  سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا،گیمز کا افتتاح خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو کرنا تھا ۔

تاہم سیکرٹری سپورٹس منور مہیسر کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس لیے پنک گیمز ملتوی کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کا پاکستان کیساتھ کسی بھی کھیل کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار