بھارت کا پاکستان کیساتھ کسی بھی کھیل کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار

May 06, 2026 | 21:24:PM
بھارت کا پاکستان کیساتھ کسی بھی کھیل کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کھیلوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف براہِ راست کھیلوں میں حصہ لینے کی حامی نہیں ہے۔ 
بھارتی وزارتِ کھیل نے مختلف کھیلوں کی تنظیموں، اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس اتھارٹیز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

وزارتِ کھیل کے مطابق بھارت اپنی سرزمین پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ سیریز کی میزبانی نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجے گا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ دوطرفہ مقابلوں کے حوالے سے بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم کثیر ملکی مقابلوں کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ ایسے ایونٹس میں شرکت کا فیصلہ بین الاقوامی سپورٹس اداروں کی پالیسی اور کھلاڑیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ بھارتی کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے جہاں پاکستانی ٹیمیں بھی شریک ہوں۔

اسی طرح اگر بھارت کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا تو پاکستانی ٹیموں کو بھی شرکت کی اجازت دی جائے گی کیونکہ یہ عالمی کھیلوں کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی تیل کے ذخائر میں تیزی سے کمی ، 8سال کی کم ترین سطح پر آ گئے