فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے بھارتی رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی

May 07, 2025 | 22:06:PM
فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے بھارتی رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

  فرنچ انٹیلیجنس اہلکار نےامریکی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارہ مار گرایا گیا، تاریخ میں پہلی بار جے 10 سی نے دوران جنگ پہلا طیارہ مارا گرایا،پہلی بار پی ایل 15 میزائل سے کسی طیارے کا شکار کیا گیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا،فرانسیسی حکام ممکنہ مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں،فرانسیسی حکام پاکستان کی طرف سے مزید 2 رافیل گرائے جانے کے دعوے کا جائزہ لے رہے ہیں،رافیل 10 ٹن وزنی، ٹوئن انجن کثیر المقاصد 4.5 جنریشن لڑاکا طیارہ ہے،رافیل فضائی جنگ اور زمینی حملوں کے لیے 30 ملی میٹر کینن، فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل، لیزر گائیڈڈ بم اور کروز میزائل سے لیس ہوتا ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارت نے فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ جنگی طیارہ ایف اے 18 گر کر تباہ