جنگی طیارہ ایف اے 18 گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) فن لینڈ کی فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف اے 18ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی،فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کردی
تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم اگلی پرواز کئی گھنٹوں بعد متوقع ہےتا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تمام پروگرام معطل،حکومت نے طلبا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں