جماعت اسلامی کا بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو یوم عزم منانے کا اعلان

May 07, 2025 | 19:20:PM
جماعت اسلامی کا بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو یوم عزم منانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جماعت اسلامی نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر اور صوبائی امرا نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،اس کے علاوہ 11 مئی کولاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی بھی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر