عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

May 07, 2025 | 19:10:PM
 عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ، سپریم کورٹ ک کا بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔

عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر