بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ آج اس ایوان میں سیاست مکمل خاموش ہے،سب متحد ہیں ملک کیلئے، ان کاکہناتھا کہ کل رات جو رات کے اندھیرے میں انڈیا نے حملہ کیاانڈیا کو وقت بتائے گا کہ یہ انکی تاریخی غلطی ہے،افواج پاکستان نے انکے پانچ جہاز مار گرائے ہم پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،انڈیا نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بطور قوم ہمیں اپنے شہدا پر افسوس ہے،ہم نے اپنے شہدا کے جنازے اٹھائے،ہم نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے ،اگر تقسیم رہے گی تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان ہمارا بھی ہے ،سب سے بڑا لیڈر اس ملک کا بانی پی ٹی آئی ہے ،اختلافات بڑھتے بڑھتے اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ اختلافات نفرت میں بدل جائیں،یہ غیر ضروری ٹرائل ختم ہونا چاہئے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویلکم کرتا ہوں،سپیکر صاحب آپ اپنا اگر کوئی کردار ادا کرنے چاہیں تو ہم بات چیت کے عمل کو ویلکم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:12 مئی تک ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی