شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار  

May 07, 2025 | 18:24:PM
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیاں،وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی