تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیاں،وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

May 07, 2025 | 18:19:PM
 تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیاں،وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیوں کے حوالے سے وائرل  نوٹیفکیشن کی حقیقت  سامنے آگئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ  محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری  کیا گیا ہے۔ 

اس نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام تر تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان اور متعلقہ حکام کی جانب سے دستخط کردہ ہے دراصل یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور ایسی کوئی خبر نہیں، پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے،حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن یا محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے کوئی تازہ اطلاع دستیاب نہیں ہے ،اس کی کوئی تصدیق شدہ بنیاد موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں، بلاول بھٹو