پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کل رات جو مرد عورت بچے شہید ہوئے بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی مذمت کرتے ہیں،شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم اس پر کیا کہہ سکتے ہیں،کون رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں،چور رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمت ہوتی تو دن کے اجالے میں اعلان کرتے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2ہفتے سے پاکستان یہ جھوٹے بے بنیاد الزامات سبتا رہا،ہم کہتے رہےکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر نیوٹرل سطح پر تحقیقات ہوں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان ملوث نہیں،ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم ان شاء اللہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جس طرح سے ہماری افواج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا سلام پیش کرتے ہیں،یہ اور حملے کرے ہم اور جواب دیں گے،ہم ان کو دکھائیں گے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں،لیکن اب آپ نے حملہ کیا ہے،ان کو تیاری رکھنا ہے پاکستان کا جواب اب آنا ہے،پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں،ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم نے کہا پاکستان منصفانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال تاحال سنجیدہ ،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے: خواجہ آصف