حکومت کادوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ 

Mar 07, 2026 | 21:17:PM
حکومت کادوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک ) حکومت کے انسداد پولیو کیلئے  سال 2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سال 2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک جاری رہے گی۔پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔

سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم گزشتہ ماہ 2 تا 8 فروری شیڈول تھی۔

این ای او سی کاکہنا ہے کہ سال 2026 میں اب تک ایک پولیو پازیٹو کیس رپورٹ ہواہے۔ 

ملک کے 24 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے؟  پاکستان کا کونسا نمبر؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: