سیالکوٹ: کھلا پیٹرول دینے سے انکار، کار سوار کی فائرنگ سے پمپ ملازم جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔
پٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگے، عالمی صورتحال کے پیش نظر مزید سخت فیصلے بھی کریں گے، حکومت
یہ بھی پڑھیں:کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔