اولاد نہ ہونے پربہو کو قتل کرنیوالےسسر کو سخت سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران) اولاد نہ ہونے پربہو کو قتل کرنے والا سسر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔جرم ثابت ہونے پر سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال نے ملزم کو سزا سنا دی۔
2023 میں تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ کانواں میں ملزم وارث خان نے اولاد نہ ہونے کی رنجش میں اپنی بہو مسماۃ نجمہ عالم کو فائر مار کر قتل کیا تھا جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم وارث خان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، اٹک پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی کے نتیجے میں سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال نے مجرم وارث خان کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزاء سنا دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مؤثر تفتیش اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر لواحقین کو انصاف دلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا