سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

Mar 07, 2024 | 15:23:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مسلسل تیسرے روز  فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافے نے خریداروں کو پریشان کردیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  2ہزار750  روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ   10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 358 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے کے بعد 2ہزار174 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار500 روپے اور اس سے ایک روز قبل 2ہزار700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔