عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی: شعیب شاہین

Mar 07, 2024 | 13:05:PM
عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی: شعیب شاہین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی، بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ 

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں،ہمارے جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چودھری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

 یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی، تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کےرشتہ داروں نےپانسہ پلٹ دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے،مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔