تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے رشتہ دار پختونخوا کابینہ کا حصہ  بن گئے

Mar 07, 2024 | 12:18:PM
تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے رشتہ دار پختونخوا کابینہ کا حصہ  بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کے قریبی رشتہ دار خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔ 

پی ٹی آئی کی  میں سیاست میں نیا موڑ آ گیا،پی ٹی آئی کےمرکزی رہنما عمرایوب کےکزن ارشد ایوب صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے جبکہ صوبائی وزیر عاقب اللہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اسی طرح شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی بھی صوبائی کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا بھتیجاعدنان قادری بھی پختونخوا کابینہ کا حصہ بن گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی بننےمیں کامیاب ہو گئے ہیں، کراچی سے تعلق رکھنے والے مزمل اسلم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو خوشخبری سنا دی

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں میرٹ کی بنیاد پر ارکان کو شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ میں وزراء کو شامل کیا گیا ہے،ہماری کوشش ہے میرٹ پر کام کرکے عوام کو مسائل سے نکالیں گے۔