کورونا کے وار جاری،مزید 39 افراد جاں بحق

Mar 07, 2021 | 11:04:AM
کورونا کے وار جاری،مزید 39 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی جبکہ ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اعدادو شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 38 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کے مزید ایک ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار 595 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تاحال سب سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 666 ، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 8، خیبرپختونخوا 73 ہزار 708 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 114 متاثرین موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 45 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 534 ہو گئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1038 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے۔