حیدرآباد :پولیس ڈی ایس پی بجلی چوری میں ملوث نکلا، کنکشن منقطع،6لاکھ کے بقایا جات

Jun 07, 2026 | 19:41:PM
حیدرآباد :پولیس ڈی ایس پی بجلی چوری میں ملوث نکلا، کنکشن منقطع،6لاکھ کے بقایا جات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حیدرآباد میں حیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران  پولیس ڈی ایس پی کو  رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ،حیسکو نے کنکشن منقطع کردیا جبکہ تاریں ضبط کر لی گئیں۔ 

حیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ ایکسئین قاسم آباد اسد پیرزادہ کی جانب سے آج چوکیدارانہ سسٹم کے تحت چیکنگ کی جا رہی تھی، دوران چیکنک قاسم آباد سب ڈویزن میں ڈی ایس پی سعید محمد شاہ کے بنگلے میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

 ڈائریکٹ کنڈا کنکشن لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی، بنگلے پر حیسکو کے 6 لاکھ سے زائد کے بقاجات بھی ہیں،حیسکو ٹیم نے بجلی تاریں اور میٹر اتار لیا ہے، قانونی کارروائی کیلئے تھانہ قاسم آباد پر لیٹر جمع کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع