ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا اعترافی بیان سامنے آگیا

Jul 07, 2021 | 15:15:PM
 ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا اعترافی بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  2020 میں ایک ایسی غلطی ہوئی جس سے کیریئر کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے کہا ہے کہ  کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا مگر میں بی سی بی کو نہیں بتا سکا،  فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔میں اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ کےچاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا میں کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں ہرطرح کی مشکوک سرگرمیوں  سے دور رہیں اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:    ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ٹیموں کی روانگی کا شیڈول جاری