ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی  ٹیموں کی روانگی کا شیڈول جاری

Jul 07, 2021 | 15:06:PM
ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی  ٹیموں کی روانگی کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی ٹیموں کی روانگی ٹوکیو اولمپکس کے لیے پاکستانی  ٹیموں کی روانگی کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیموں کی روانگی 16 جولائی سے شروع ہوگی، بیڈ منٹن ، شوٹنگ اور سوئمنگ کی ٹیمیں 16 جولائی کو جاپان روانہ ہوں گی۔ ویٹ لفٹر طلحہ بٹ 21 جولائی کو ٹوکیو کے لیے اڑان بھریں گے،اتھلیٹکس ٹیم 22 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہو گی جوڈو کاز شاہ حسین قومی دستے کوبراہ راست اولمپکس ویلج میں جوائن کریں گے۔