کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 22 واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خصوصی پیغام

Jul 07, 2021 | 00:41:AM
کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 22 واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 22 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے حوالدار لالک جان شہیدکے 22 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ قوم آج اپنے جری سپوت حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
 ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ حوالدار لالک جان نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کی،شہید نے کئی گنا بڑے دشمن کیخلاف لازوال داستان رقم کی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حوالدار لالک جان میدان جنگ میں بہادری کی عظیم مثال بنے ،دھرتی ماں کے عظیم سپوت 7 جولائی 1999 کو شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حوالدار لالک جان کی جرأت کی داستان آئندہ نسلوں کیلئے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فورسز بلوچستان میں امن دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں : آرمی چیف