سابق ڈائریکٹر جنرل، این سی سی آئی اے وقار الدین سید معطل

Jan 07, 2026 | 21:22:PM
سابق ڈائریکٹر جنرل، این سی سی آئی اے وقار الدین سید معطل
کیپشن: وقار الدین سید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزادتُرک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل، این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو معطل کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار الدین سید کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پولیس سروس، گریڈ 20 کے وقارالدین سید کو معطل کر دیا ہے، معطلی، سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے ہے، معطلی کا اطلاق فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے، یاد رہے کہ وقار الدین سید مختلف الزامات کے تحت گزشتہ برس 28 اکتوبر 2025 کو ڈی جی، این سی سی آئی اے کے عہدے سے ہٹائے گئے تھے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی شخصیت کو اہم عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری