متعدد سینئر افسران کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد سینئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے قائمقام سیکریٹری عامر محی الدین کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عامر محی الدین ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں قائمقام سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا گیا تھا، اسی سلسلے میں سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافی ذمہ داری 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک مؤثر رہے گی۔
دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر ظاہر شاہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، علاوہ ازیں پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، گوادر یاسین مرتضٰی کو تبدیل کر کے پلانٹ پروٹیکشن ایڈوائزر اور ڈائریکٹر جنرل، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، کراچی مقرر کیا گیا ہے، تمام تقرر و تبادلے فوری و تاحکم ثانی طور پر نافذ العمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر