8 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے نئے قواعدنافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )چار سال بعد 8 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے پنجاب میں پہلی بار امتحانی مراکز کیلئے سکول میپنگ کا آغازکردیاگیا۔
پنجاب میں مربوط امتحانات کیلئے نئے قواعد نافذہوگئے ہیں ،امتحانات کیلئے پیکٹا نے پہلی بار امتحانی مراکز کیلئے سکول میپنگ کا آغاز کردیا،پنجاب بھر میں امتحانی مراکز کے قیام کیلئے نئی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز میں طلبا کی کم ازکم تعداد 50 اور زیادہ سے زیادہ 300 مقررکی گئی ہے،طلباء کیلئے امتحانی مرکز سکول سے 10 کلومیٹر کے دائرہ کار میں ہوگا،لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ امتحانی سنٹرز ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک سالانہ امتحانات تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ
پیکٹاء حکام کے مطابق سکول بیسڈ امتحانی مرکز کے انتخاب کی اجازت نہیں ہوگی،سکول میپنگ اور امتحانی ڈیٹا آن لائن ایپ کے ذریعے مکمل کرنے کیا جائے گا۔