نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟وجوہات سامنے آگئیں

Jan 07, 2026 | 12:33:PM
نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟وجوہات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟اس کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔
طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے پیچھے پسند کی شادی کامعاملہ نکلا،طالبہ کے اہلخانہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جس کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونےسے دلبراشتہ ہو کر طلبہ نے خود کشی کی کوشش کی،متاثرہ طالبہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی،لیکن والدین پڑھائی پر زور دے رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کی آخری فون کال لڑکے کےساتھ تھی،کال کے بعد طالبہ نے لڑکے کا نمبر ڈیلیٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
ذرائع کے مطابق فاطمہ اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی کے رہائشی احمد کو پسند کرتی تھی  اوراس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والے فاطمہ کی شادی سے راضی نہیں تھے اور اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے،پسند کی شادی نہ ہونےسے دلبراشتہ ہو کر طلبہ نے خود کشی کی کوشش کی۔
طالبہ اس وقت لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کاعلاج جاری ہے۔