ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی

Jan 07, 2024 | 18:28:PM
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی، ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔

دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مختلف امور پر مشاورت ہو گی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کل شام پانچ بجے ہو گی، دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل ہوگا، این اے 242 کی نشست پر ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کو لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش بھی کی جائے گی، ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی نشست این اے 229،این اے 230 اور این اے 239 پر ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی پیشکش کرے گی ،دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔