ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ

Jan 07, 2021 | 21:05:PM
ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریلوے مالی سال 21-2020 کے چھے ماہ مکمل، ریلوے خسارے میں ریکارڈ اضافہ،محکمہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آمدنی کا حکومتی ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کو پہلے چھے ماہ میں آمدنی کی مد میں 13ارب 7کروڑ ایک لاکھ 51ہزار روپے کا خسارہ۔ چھے ماہ میں 35ارب 33کروڑ 37لاکھ 72ہزار روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا۔ اس دوران ریلوے کو صرف 22ارب 26کروڑ 36لاکھ 21ہزار روپے آمدنی ہی حاصل ہوئی۔ ریلوے کو آمدنی مسافر، فریٹ، پراپرٹی اینڈ لینڈ، سنڈری اور متفرق کوچز کی مد میں حاصل ہوئی۔
مسافر ٹرین ٹکٹوں کے ہدف سے 10ارب 59کروڑ 92لاکھ 71ہزار روپے کم آمدنی حاصل ہوئی۔ ذرائع گڈز ٹرینوں کے ہدف سے 2ارب 4کروڑ 5لاکھ 27ہزار کم آمدنی حاصل ہوئی۔ چھے ماہ کے اہداف کی نسبت ریلوے کو 37فیصد کم آمدنی حاصل ہوئی۔