گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بناد یا

Jan 07, 2021 | 13:06:PM
گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بناد یا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘میں رانی کا کردار نبھانے والی زارا عباس  بھی غلط انفارمیشن کا شکار بن گئیں۔ گوگل نے ماہرہ خان کو زارا عباس کی ماں بنادیا ۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا کو  معلومات کا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن اگر گوگل کا سرچ انجن ہی کوئی غلط معلومات دکھانے لگے تو یہ دنیا بھر کے لئے تشویش کی بات ہے۔گزشتہ دنوں گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

جب زارا نور عباس کی والدہ کا نام جاننے کیلئے  گوگل پر سرچ کیا گیا تو وہاں اسماء عباس کے بجائے سپر اسٹار ماہرہ خان کو والدہ بتایا گیا جو کہ مکمل طور پر غلط معلومات ہے۔میڈیا پر خبر نشر ہونے پر گوگل  نے اپنی غلطی سدھار لی ہے۔