انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے علاقے ماروس میں دریافت ہونے والے ایک دیوہیکل ریٹیکیولیٹڈ پائتھن کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ قرار دے دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تفصیلی شواہد اور پیمائش کے بعد یہ تصدیق کی گئی کہ مادہ سانپ کی لمبائی 23 فٹ 8 انچ ہے، جو اب تک ریکارڈ کیے گئے تمام جنگلی سانپوں میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ غیر معمولی سانپ اس وقت ماہرِ تحفظِ فطرت بودی پوروانتو، لائسنس یافتہ سانپ پکڑنے والے دیاز نوگراہا اور نیچرل ہسٹری فوٹوگرافر رادو فرینتیو کی نگرانی میں ہے، ماہرین کے مطابق سانپ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:PSL کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟حیران کن نام سامنے آگیا
دیاز نوگراہا اور رادو فرینتیو کا کہنا ہے کہ افواہوں پر مبنی اطلاعات موصول ہونے کے بعد وہ اس غیر معمولی حد تک طویل سانپ کی تلاش میں نکلے تھے، کامیاب دریافت کے بعد انہوں نے اس سانپ کو ’ایبو بیرن‘ یا ’دی بیرونیس‘ کا نام دیا۔
واضح رہے کہ عام طور پر ریٹیکیولیٹڈ پائتھن بالغ ہونے پر 9 فٹ 10 انچ سے لے کر 19 فٹ 2 انچ تک لمبا ہوتا ہے، تاہم ماروس میں دریافت ہونے والا یہ سانپ اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔