سندھ: رینجرز کا پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ

Feb 07, 2024 | 15:12:PM
صوبہ سندھ میں رینجرز کا پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبہ سندھ میں رینجرز کا پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔ 

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ سکھر سٹی، ایئرپورٹ، سائیٹ ایریا، نیو پنڈ، تماچانڑی، خیرپور، رانی پور، گمبٹ، سوبوڈیرو، کنگری، گھوٹکی، اوباڑو، ڈھرکی، قادرپور، شکار پور اور خانپور میں کیا گیا۔

سندھ کے شہر جیکب آباد، جہان پور، گڑھی خیرو، قمبر، شہداد کوٹ، قمبر، میرو خان، وگنڑ، واڑھ، نصیر آباد، کشمورسٹی، بخشا پور، بڈانی، میانی، سانگھڑ سٹی، موہنی بازار، چکرا چوک، کلمہ چورک، سکرنڈ روڈ، نیشنل ہائی وے، قاضی احمد، دولت پور،شہداد پور اور ٹنڈو آدم میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرزکا اہم ریکارڈ توڑ دیا

رینجرز کے ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ 8 فروری کو الیکشن کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، فلیگ مارچ کے دوران شہر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا گیا ہے۔ فلیگ مارچ میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک تھی۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔