ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرزکا اہم ریکارڈ توڑ دیا

Feb 07, 2024 | 14:53:PM
ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرزکا اہم ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے انجینئرز نے دنیا کا  سب سے چھوٹا روبوٹ بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل پاکستانی انجینئر زین قریشی کو دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنانے کا اعزاز حاصل تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا، ہانگ کانگ کے 4 انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا انسان نما روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈائیوسیسن بوائز سکول کی روبوٹکس ٹیم کے چار ارکان،ہارون ہو یٹ فنگ، اساق زچری تو، جسٹن وینگ تو ڈونگ اور گو ہائی لیونگ نے مل کر 5.55 انچ کا روبوٹ بنایا، جو کہ پچھلے ریکارڈ قائم کرنے والے روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چلی کے سابق صدرہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس زمرے کے لیے ضروری ہے کہ روبوٹ کو دونوں ٹانگوں پر چلتے ہوئے دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کے قابل ہونا چاہیے۔

اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور 3D پرنٹ شدہ اجزاء کو اسکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیا گیااور بنایا گیا تھا۔