عام انتخابات: ملک میں17 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

Feb 07, 2024 | 12:08:PM
عام انتخابات: ملک میں17 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو  حساس قرار  دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سالوں سے کراچی کو تباہ و برباد کردیا,حافظ نعیم الرحمٰن

عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔