امیدواروں کا انتقال، چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی 

Feb 07, 2024 | 12:05:PM
ملک بھر میں کل ہونے والے عام انتخابات میں چار حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ نہیں ہوگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں کل ہونے والے عام انتخابات میں چار حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک قومی  اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں کل الیکشن نہیں ہو گا، این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی،  پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کے انتقال پرکل الیکشن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سالوں سے کراچی کو تباہ و برباد کردیا,حافظ نعیم الرحمن

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔