ودیا بالن نے بجلی کا بل کنٹرول کرنےکاطریقہ بتا دیا،ویڈیو وائرل

Feb 07, 2023 | 15:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ودیا بالن نے بجلی کا بل کنٹرول کرنےکاطریقہ بتا دیا،ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی ہر فن مولا اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل کنٹرول کرنے کا مفید مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بجلی کا بل صرف 5 ہزار کیسے آیا؟

ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔ویڈیو کے اگلے ہی منظر میں اداکارہ پاکستانی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پروفام کرکے بتاتی ہیں کہ اس طرح ان کا بجلی کا بل کم آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خودپر ہونے والی تنقیدپرہاظم بنگوار کامؤقف سامنے آگیا

واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے ’ بتیاں بجھائی رکھ دی ‘ پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے چرچے ہو رہے ہیں۔