لاہور میں امراض چشم کی تین روزہ کانفرنس کا کامیاب انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں امراض چشم کی سب سے بڑی تین روزہ سالانہ کانفرنس’’43 ویں لاہور آفتھلمو سمپوزیم‘‘کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
7 دسمبر 2025 کو آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) کا بڑا سائنسی اجتماع مکمل ہو گیا، کانفرنس کو ملک بھر اور دنیا بھر سے آئے ماہرین اور 1800 سے زائد شرکاء نے انتہائی کامیاب قرار دیا۔

21 بین الاقوامی اور 400 قومی مقررین نے تقریباً 100 سیشنز میں جدید تحقیق شیئر کی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کی زیر نگرانی لائیو سرجیکل سیشنز شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔
صدر آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری نے کانفرنس کو شعبہ امراض چشم کے لیے ملک کا سب سے بڑا سائنسی پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔
جنرل سیکرٹری آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کا کہنا کہ یہ تین دن شعبہ امراض چشم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوئے۔

چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے جامع پروگرام اور 100 سے زائد سیشنز میں نوجوان ڈاکٹروں کو قیمتی علم کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے کانفرنس کو کامیاب بنانے پر تمام سوسائٹیز، عہدیداران، اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :سپیشل فیملی پنشن: ورثاء 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار