پنجاب: بیرونی قرضوں میں 109 ارب کا اضافہ، صوبہ 1316 ارب کا مقروض

Dec 07, 2022 | 14:46:PM
پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد صوبہ مجموعی طور پر 1 ہزار 3 سو 16 ارب روپے کا مقروض ہو گیا
کیپشن: پنجاب بیرونی قرضہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد صوبہ مجموعی طور پر 1 ہزار 3 سو 16 ارب روپے کا مقروض ہو گیا۔

پچھلے مالی سال جون میں پنجاب مجموعی طور پر 1 ہزار 207 ارب روپے کا مقروض تھا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ بلیٹن رپورٹ میں اعدادوشمار مزید بڑھ گئے۔ پنجاب حکومت پر گردشی قرضوں کا حجم 3 اعشاریہ 3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں مالی سال کے دوران ادائیگیوں کے اوپر 22 ارب روپے کا شرح سود ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے پنجاب حکومت پر رواں سال قرض کی ادائیگی کا حجم 92 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔