98 سالہ دلیپ کمارکے متعلق افوا ہیں دم تو ڑ گئیں

Dec 07, 2020 | 23:02:PM
 98 سالہ دلیپ کمارکے متعلق افوا ہیں دم تو ڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور فلم مغل اعظم کے شہزادہ سلیم کو بر صغیر پا ک و ہند میں کوئی شخص ہی ایسا ہو گا جو نہ جانتا ہو۔بھارتی فلم انڈسٹری پر را ج کر نے والے دلیپ کمار کی طبیعت سے متعلق ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا بیان سامنے آگیا ہے۔ 
 تفصیلا ت اوربھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 98 سال کی عمر کو پہنچنے والے دلیپ کمار کی طبیعت کی ناسازی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم اب ان کی اہلیہ  سائرہ بانو کی جانب سے ان افواہوں کے بعد ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کے شوہر خیریت سے ہیں۔ سائرہ بانو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار کو عمر کی مناسبت سے کمزوری محسوس ہورہی ہے، باقی تو وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اپنے ایک بیان سے متعلق سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا تھا کہ ان کی قوت مدافعت ختم ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں معمر اداکار اچھے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی صحت بھی بہتر نظرآرہی تھی۔