بھارت:   کسانوں کے احتجاج کا11واں روز ، 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Dec 07, 2020 | 13:23:PM
بھارت:   کسانوں کے احتجاج کا11واں روز ، 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں  کسانوں کا احتجاج مسلسل 11ویں روز میں داخل۔کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کو مزید تیزکرنے کا اعلان بھی  کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور  کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔ بھارتی پولیس کی جانب سے کسانوں پر تشدد کیا گیا اور راستے میں رکاٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔بھارت میں لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کے لئے سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔

بھارتی کسانوں کاکہنا ہے کہ پیداوار کی لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ خشک سالی، ڈیزل، بیج، کھاد اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے کاشت کاری ایک نقصان کا سودا بن گئی۔مودی حکومت کے متعارف کروائے جانے والے زرعی قانون کی مخالفت میں’’ دہلی چلو‘‘ نعرے کے ساتھ بھارتی کسانوں نے بھارت کے دارالحکومت کا رخ کیا تھا۔کسانوں نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ ہم اپنے ساتھ آئندہ کئی روز کا راشن ساتھ لائے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسوں کے خلاف لندن میں بھی ہزاروں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن  کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکا نے کسان دشمن بھارتی پالیسیوں پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور  نظام زندگی بھی بری طرح متاثرہوا۔