احتجاج کا مقصد حکومت کو پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قائل کرنا ہے:عبدالواسع

Aug 07, 2026 | 18:34:PM
احتجاج کا مقصد حکومت کو پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قائل کرنا ہے:عبدالواسع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی صوبائی امیر  جماعت اسلامی عبدالواسع نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد  حکومت کو لیوی ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر قائل کرنا ہے ۔ 

پشاور میں احتجاج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  احتجاج کے دوران  510 مقامات پر سڑکیں بند کی گئی ہیں،چترال کرک اور  بشام  میں  تمام سڑکیں بند کی گئی ہیں۔

صوبائی وسطی امیر  نے کہا کہ  ہم آئی ایم ایف کے اور پاکستانی حکمرانوں کے ان فیصلوں کے خلاف نکلیں ہیں،غریب عوام قربانی نہیں دے گی بلکہ شہباز شریف اور سہیل آفریدی قربانی دے گا۔

انھوں نے کہا کہ  جب مہنگائی ہوگی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہے،کل تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،امیر جماعت اسلامی کے حکم کا انتظار کریں گے۔

عبدالواسع نے کہا ہے کہ آج اس ملک میں اپوزیشن نہیں اس کا کردار امیر جماعت اسلامی پورا کر رہے ہیں،پورے پشاور میں کل خواتیں نکلی تھیں اور انہوں نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان ، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم