دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید !یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

Aug 07, 2026 | 17:49:PM
 دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید !یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئےخوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو نادرا خصوصی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) انہیں خصوصی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

وہ پاکستانی شہری جنہیں نئی شناختی دستاویزات درکار ہیں یا پھر وہ اپنی دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ سہولت آپ کے قریب تر دستیاب ہوگی۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم، پاکستان قونصلیٹ ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کر رہی ہے۔

نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم ہفتہ (8 اگست) مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ’’الاسماء ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی، الہیل روڈ، فجیرہ‘‘ میں کیمپ لگا رہی ہے۔

 اس کیمپ میں پاکستانی شہریوں کو نائیکوپ کی فراہمی، منسوخی، ری پرنٹ، ترمیم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنانے کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی حکومت خطرے میں ، مسلم لیگ ن کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی :بلاول بھٹو زرداری