ایمپائر کے فیصلے پر ناراضگی،آئی سی سی نےکرکٹر فاطمہ ثناء کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان کی خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت ایمپائر کے فیصلے پر ناراضگی دکھانے پر تنبیہ کرتے ہوئے پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاطمہ ثناء کو پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔پہلے ٹی20 میں آئرلینڈ کے خلاف فاطمہ ثناء کا رویہ ضابطے کے خلاف قرار دیا گیا ہے،
ایمپائر کے فیصلے پر کریز پر رکنے کو "اختلاف"تصور کیا گیا۔لیول 1 کی خلاف ورزی پر صرف وارننگ اور ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔فاطمہ ثناء کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی پاکستان کی اننگز کے 13ویں اوور میں پیش آئی۔آئی سی سی کے مطابق24 ماہ میں 4 ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی لگ سکتی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثناء نے جرم تسلیم کر لیا، باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہ پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:روک سکو تو روک لو۔۔سدرہ بی بی قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا