حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی،محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی دو ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔
ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب روپے وصول کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ