کفایت شعاری مہم!پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر بیٹھ کرپارلیمنٹ سے روانہ
کیپشن: کفایت شعاری مہم!پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر بیٹھ کرپارلیمنٹ سے روانہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کفایت شعاری مہم کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر بیٹھ کرپارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے۔
اس سے پہلے انہوں نے قومی اسبملی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا جھوٹ کچھ عجیب قسم کا ہے،اس ایوان کا اصل مسئلہ ہے کہ تین اہم پلر ہیں اور ہم مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں،آپ نے اسٹیٹ کو غلام بنا دیا،آپ ایران سے تیل کیوں نہیں خریدتے۔
اقبال آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم تقریر کرتے ہیں تو مائیک بند کرتے ہیں ٹی وی بند کرتے ہیں،ہمیں بتایا جائے آپ کس وجہ سے مہنگائی کر رہے ہیں،وہ جو لیڈر جیل میں بیٹھا ہے وہ ہماری ریڈ لائن ہے۔
کفایت شعاری مہم
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) April 6, 2026
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر بیٹھ کرپارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے pic.twitter.com/KsLTXztQMI