پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد ارکان پی پی میں شمولیت چاہتے ہیں، امتیاز شیخ کا دعویٰ

Apr 07, 2022 | 01:46:AM
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ، دعویٰ، پی ٹی آئی، آدھے سے زائد ارکان، پیپلزپارٹی
کیپشن: امتیاز شیخ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے آدھے سے زائد ارکان پیپلزپارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آدھے سے زیادہ اراکین پی پی پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، یہ اراکین سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی غیر جمہوری شخص کو پیپلز پارٹی میں جگہ نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کے اراکین اور کارکن شرپسندوں کو جواب دینا جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھگوڑوں کو اب کہیں بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، جو شخص اپنی پارٹی متحد نہیں رکھ سکتا وہ ملک کیا چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کسی صورت قبول نہیں،جمعہ کو یوم نجات منایا جائیگا، مولانا فضل الرحمان