خبردار: گوگل پر یہ پانچ چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں

Sep 06, 2025 | 14:19:PM
خبردار: گوگل پر یہ پانچ چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات صارفین بغیر سوچے سمجھے اس پر ایسی چیزیں سرچ کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی تحقیق کے مطابق گوگل صارفین مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں۔

بیماری کی علامات
 اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات  کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

گوگل پر معمولی علامات کو لے کر ڈھیروں بیماروں کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جسے صرف ایک ماہر ڈاکٹر ہی سمجھ سکتا ہے۔

 لہذا علامات کو سرچ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور ان کی ہدایت کے مطابق علاج کرائیں۔

بم بنانے کی ترکیب
 ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

کینسر
 دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسے کھانسی، زکام جیسی محسوس ہوسکتی ہیں۔

بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں۔

 اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

خطرناک جانور

 دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔

کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل کی مدد نہ لیں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔

اپنا نام
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آ جائیں گی۔

جس سےہو سکتا ہے کہ یہ تجربہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔