یو ٹیوبر مسٹر بیسٹ موبائل کمپنی لانچ کرنے کے قریب

Sep 06, 2025 | 10:41:AM
 یو ٹیوبر مسٹر بیسٹ موبائل کمپنی لانچ کرنے کے قریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور یوٹیوبر جمی ڈونالڈ سن نے ۲۰۲۶ء میں اپنی موبائل کمپنی لانچ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مسٹر بیسٹ، جوسوشل میڈیا پر مزاحیہ اور چیلنجگ گیمز کھلانے کیلئے مشہور ہیں، نے ٹیلی کام انڈسٹری میں داخل ہونے کااشارہ دیا ہے۔

 جمی ڈونالڈ سن اور ان کی کمپنی بیسٹ انڈسٹریز موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) کی تخلیق پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے،یہ اقدام امریکہ کی ٹیلی کام انڈسٹری کو منتشرکر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈچس آف کینٹ کیتھرین چل بسیں، شاہی خاندان میں سوگ

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ فن ٹیک اور موبائل گیمنگ انڈسٹری میں اضافی مواقع تلاش کرر ہے ہیں جبکہ کمپنی کا مقصد ٹیلی کام انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے سے زیادہ ہے۔

مزید برآں ڈونالڈ سن تخلیق کاروں کے منتخب شدہ گروپ میں بھی شامل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ڈجیٹل پلیٹ فارم سے حاصل کی گئی شہرت کو پائیدارصنعتی کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

اس بزنس ماڈل کے تحت مسٹر بیسٹ اے ٹی اینڈ ٹی،ٹی موبائل اور ویریزون جیسی کمپنیوں کی مدد سے موبائل خدمات فراہم کر سکیں گے۔